نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی)ہندوستان اور جاپان کے درمیان ہائی ا سپیڈ بلٹ ٹرین، سرمایہ کاری اور جاپانی شہریوں کے لئے ہندوستان آمد پر ویزا سہولت فراہم کرنے سے متعلق اہم معاہدے پر آج دستخط کئے گئے۔
ہندوستان کے تین
روزہ دورے پر آئے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان یہاں سربراہی اجلاس کے موقع پر ان تاریخی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
کانفرنس کے بعد مسٹر مودی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں جاپان کا سب سے بڑا کردار ہے